نہاری میں استعمال ہونے والی وہ چیز جو قوت باہ بڑھانے کا سببب بن جاتی ہے

نہاری میں استعمال ہونے والی وہ چیز جو قوت باہ بڑھانے کا سببب بن جاتی ہے
نہاری میں استعمال ہونے والی وہ چیز جو قوت باہ بڑھانے کا سببب بن جاتی ہے

  



لاہور (طبی رپورٹر)فلفل درازکو چھوٹی پیپل بھی کہاجاتا ہے۔اسکے فوائد بے شمار ہیں تاہم زیادہ تر مقوی دماغ‘ مقوی معدہ اور محرک باہ ، اخراج بلغم کے لئے استعمال کی جاتی ہے،اطبا اسکی معجون بنا کر قوت باہ بڑھانے کے لئے بھی استعمال کراتے ہیں۔کیونکہ ضعف باہ میں اسکو نافع سمجھا جاتا ہے۔

جن کی کمر کے مسلزکمزور ہوں انہیں اسکی معجون کھلائی جاتی ہے۔ذائقہ میں سیاہ مرچ کی طرح تیز ہوتی ہے لہذا ایک ماشہ دوماشہ سے زیادہ نہیں لینی چاہئے ۔پنسار سے عام دستیاب ہے۔اس میں دیگر جڑی بوٹیاں شامل کرکے عضو خاص کے لئے استعمال کرایا جاتا ہے۔نیند کے لئے اسکو استعمال کرنے کا ایک نسخہ شہرت رکھتا ہے کہ ایک ماشہ فلفل دراز پوڈر میں چینی ملا کر دن میں تین بار چاٹا جائے تو انسومینیا کی بیماری کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

فلفل دراز ہندوستانی کھانوں اور دیسی علاج میں زیادہ معروف ہوکر رہ گئی جبکہ ویسٹرن کھانوں میں اسکا استعمال کم ہوگیا ہے۔نہاری کا اسے بغیر مزہ نہیں بنتا۔

مزید : تعلیم و صحت