نواز شریف کواقتدار سے ہٹایا گیا تو کشمیر کاز بری طرح متاثر ہوگا:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

نواز شریف کواقتدار سے ہٹایا گیا تو کشمیر کاز بری طرح متاثر ہوگا:وزیراعظم ...
نواز شریف کواقتدار سے ہٹایا گیا تو کشمیر کاز بری طرح متاثر ہوگا:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر

  



دبئی(عطیہ مصطفےِ سے )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر گزشتہ روز دبئی پہنچے جہاں انھوں دوبئی میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر میں اپنی گڈ گورنس اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکنوں کو آگاہ کیا ۔

نہاری میں استعمال ہونے والی وہ چیز جو جنسی قوت بڑھانے کا سببب بن جاتی ہے

وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیگ اور جے آئی ٹی ایک سازش ہے ۔جس کا مقصد پاکستان کو ڈی سٹبلش کرنا ہے ۔۔انھوں کہا کہ میاں نواز شریف کو ہٹانے سے جہاں پاکستان مین تعمیر و ترقی کا پہہ رکے گا وہاں کشمیر کاز کو بھی سخت نقصان ہو گا۔۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ الیکشن ون کیا۔جو میاں نوازشریف کی قیادت پر کشمیریوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دوبئی میں ہونے والے جلسے میں وزیر تعلیم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سردار الطاف حسین،راجہ عبدالجبار،راجہ باسط،سید ابرار حسین،وحید پال سمیت دیگر مقررین نے مسلم لیگ ن گلف کی جانب سے میاں نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےجے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کیا اور پی ٹی آئی اور عمران خان پر تابڑ توڑ جملوں سے وار کۓ ۔

مزید : عرب دنیا