شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا، قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لئے دانیال عزیز جیسے ’’استاد ‘‘ کی ضرورت نہیں:فواد چوہدری

شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا، قوم کو جے ...
شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا، قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لئے دانیال عزیز جیسے ’’استاد ‘‘ کی ضرورت نہیں:فواد چوہدری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  شریف خاندان کو عدالتوں کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا بھی جواب بھی دینا ہوگا،عوام کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لیئے دانیال عزیز کی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔

 مسلم لیگی رہنماﺅں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف سامنے رکھتے ہوئے فواد چوہدری کا  کہنا تھا کہ شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا ،مسلم لیگ نواز عوام کوجے آئی ٹی کی رپورٹ کے حوالے سے متنازعہ نہ بنائے ،عوام کو بہتر پتا ہے کہ رپورٹ میں کیا ہے اور اس سے مسلم لیگ نواز پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟رپورٹ کو سمجھنے کے لیے دانیال عزیز جیسے استادکی ضرورت نہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ دانیال عزیزجیسے ٹیچر اپنی جہالت سے پوری کلاس کو فیل کروادیتے ہیں،اس سے پہلے بھی انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائی بانٹی تھیں،جس کی وجہ سے ان کو ہزیمت کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ فواد چوہدری  کا کہناتھا کہ نواز لیگ کا جے آئی ٹی پر بھی دباﺅ ڈالنے کا ایجنڈا بھی کامیاب نہ ہوگا، جے آئی ٹی نے پورے خاندان کو چور قرار دیا ہے اور قوم بھی 186دنوں میں ان کے خاندان کا پورا اعمال نامہ دیکھ چکی ہے۔

مزید : قومی