مراد علی شاہ نے جعلی کاغذات پر الیکشن جیتا، وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دیا جائے: شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی

مراد علی شاہ نے جعلی کاغذات پر الیکشن جیتا، وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دیا ...
مراد علی شاہ نے جعلی کاغذات پر الیکشن جیتا، وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دیا جائے: شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دے دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قراردینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے، درخواست گزار کا مطابق مراد علی شاہ نے جعلی کاغذات پر الیکشن جیتا اس لئے عدالت انہیں نااہل قرار دے اور انہیں تمام مراعات اور سرکاری خزانے سے حاصل کی گئی رقوم 15 دن میں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، آخری لیگ میچ میں ’’میر ‘‘الیون نہ چل سکیں، لنکا کے ہاتھوں 15رنز سے شکست

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں محمود اخترنقوی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے موقف ختیارکیا ہے کہ مراد علی شاہ 2012 میں دہری شہریت کیس میں نااہل ہو چکے ہیں جس کے بعد غلط کاغذات جمع کرا کے ضمنی الیکشن جیتا تھا عدالت نے ہی دہری شہریت رکھنے پر 2012 میں اپنے فیصلے میں مراد علی شاہ کو تمام مراعات اور تنخواہیں واپس کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مراد علی شاہ نے اب تک عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا ہے۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ مراد علی شاہ نے جھوٹے حلف نامے پر پی ایس 73 جامشورو سے ضمنی انتخاب لڑا، انہیں ملی بھگت سے ضمنی انتخاب میں کامیاب کرایا گیا جب کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پرعمل درآمد نہیں کیا اورمراد علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو عہدےے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...