جے آئی ٹی رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائیگا، وزیراعظم کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے:محمد زبیر

جے آئی ٹی رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائیگا، وزیراعظم کو عوام کا ...
جے آئی ٹی رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائیگا، وزیراعظم کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے:محمد زبیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے جبکہ قوم کے سامنے حقائق جلد آ جائیں گے۔

شریف خاندان کوعدالت کوگمراہ کرنےکی کوششوں کابھی جواب دیناہوگا، قوم کو جے آئی ٹی رپورٹ سمجھنے کے لئے دانیال عزیز جیسے ’’استاد ‘‘ کی ضرورت نہیں:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان میں سیاسی ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائے گا، اعتراضات میں ثابت ہو گا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مفروضے پر مبنی تھی، وزیراعظم نواز شریف کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، قوم کے سامنے حقائق جلد آ جائیں گے۔

مزید : کراچی


loading...