جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں دوسری اننگ کے آغاز پر 1وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنا کر 205رنز کی برتری حاصل کر لی

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں دوسری اننگ کے آغاز پر 1وکٹ کے نقصان پر ...
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں دوسری اننگ کے آغاز پر 1وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنا کر 205رنز کی برتری حاصل کر لی

  



نوٹنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنالیے ہیں اور 205رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کیخلاف میچ کی دوسری اننگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 75رنز بنا لیے ہیں اور 205رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کے 335رنز کے جواب میں 205رنز بنا کر پولین پہنچ گئی اورانگلش ٹیم کو 130رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلی اننگ میں 335رنز بنائے جس میں ہاشم آملہ 78رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ،ڈی کاک 68رنز کے ساتھ دوسرے ،ویرون فیلینڈر 54رنز کے ساتھ تیسرے ،کرس مورس 36رنز کے ساتھ چوتھے اور ہینو 34رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن 5وکٹوں کے ساتھ کامیاب باولر رہے جبکہ سٹورٹ براڈ نے 3اور بین سٹوکس نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔

جنوبی افریقہ کے 335رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 205رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور 130رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 78رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جونی بیئرسٹو 45رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ان کے علاوہ گرے بیلنس نے 27اور موئن علی نے 18رنز بنائے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہراج اور کرس مورس نے 3,3وکٹیں حاصل کیں جبکہ مورکل اور فیلینڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

مزید : کھیل