خیبر پختونخوا کے خزانے کی حالت پرویز خٹک جیسی ہوچکی ہے:امیرحیدر ہوتی

خیبر پختونخوا کے خزانے کی حالت پرویز خٹک جیسی ہوچکی ہے:امیرحیدر ہوتی
خیبر پختونخوا کے خزانے کی حالت پرویز خٹک جیسی ہوچکی ہے:امیرحیدر ہوتی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صدرامیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ صوبے کے خزانہ کی حالت ایسی ہی ہے جیسے پرویز خٹک کی ہے جبکہ آف شورکمپنیوں میں ہمارا نہیں عمران خان کا نام ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کو بھرپور طریقے سے چیلنج کیا جائیگا، وزیراعظم کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے:محمد زبیر

تفصیلات کے مطابق صدراے این پی خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے لندن فلیٹ کاپوچھاگیاتوبتایاکرکٹ کھیل کرخریداتھا،خان صاحب! نوازشریف تو قطری شہزاد ے کے پیچھے چھپ گئے آپ کہاں چھپیں گے؟۔انہوں نے کہاکہ اے این پی نے سب سے زیادہ یونیورسٹیز بنائیں ہیں،تحریک انصاف والے 4سال سے’’جنگلہ بس سروس‘‘کہہ رہے تھے لیکن اب ان کو بھی احساس ہوگیا،یہی نہیں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے کیے گئے وہ بھی پورے نہیں ہوئے اور سرکاری سکولوں کے نتائج بھی دیکھ لیں وہ بھی آپ کی جماعت کے سامنے ہیں جبکہ صوبے کے خزانے کی حالت اس وقت پرویز خٹک کی طرح ہوچکی ہے۔

مزید : پشاور


loading...