مئیر کراچی وسیم اختر کا شہر قائد کے باسیوں کو فضلہ ملے پانی کی فراہمی پراظہار تشویش

مئیر کراچی وسیم اختر کا شہر قائد کے باسیوں کو فضلہ ملے پانی کی فراہمی پراظہار ...
مئیر کراچی وسیم اختر کا شہر قائد کے باسیوں کو فضلہ ملے پانی کی فراہمی پراظہار تشویش

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مئیر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کے باسیوں کو فضلہ ملا پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ، سیوریج ملے پانی سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف پانی میسر نہیں ہے اور اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے کیونکہ ہمیں فنڈز دستیاب نہیں ہیں لیکن ضلعی حکومت اپنے دائر کار میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالے بلکہ فوری طور پر پانی کی لائنوں کی مرمت کرتے ہوئے پانی کی شفافیت کو یقینی بنائیں ۔

مزید : کراچی