مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، پیپلز پارٹی مشترکہ جدوجہد کے وعدے سے مکر گئی:ڈاکٹرعارف علوی

مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، ...
مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے، الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، پیپلز پارٹی مشترکہ جدوجہد کے وعدے سے مکر گئی:ڈاکٹرعارف علوی

  



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف سندھ صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حکمرانوں کے چور ثابت ہونے پر مسلم لیگ (ن) سازش کا راگ الاپ رہی ہے ،الیکشن کمیشن نواز شریف کو نا اہل قرار دے، پی پی پانامہ کیس کے بارے میں مشترکہ جدوجہد کرنے کے وعدے سے مکر گئی ہے ،سندھ میں پی پی حکومت نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے نیب کو غیر موثر بنانے کی کوشش کی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد میں خطاب کر تے ہوئے  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے مگر وہ  پھر بھی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن انہیں نا اہل قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی صورت  کالا باغ ڈیم بننے دے گی اور نہ ہی سندھ کی تقسیم برداشت کرے گی، سندھ تباہ حال اور عوام خود کشی پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ تمام فنڈز سندھ کے حکمران ہڑپ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کو خوف ہے کہ پانامہ کے بعد اس کی باری آنے والی ہے، اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ہی نیب کے سندھ میں اختیارات ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : حیدرآباد