’’ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل خرم مرزا انتقال کر گئے ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اظہار تعزیت

’’ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل خرم مرزا ...
’’ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل خرم مرزا انتقال کر گئے ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اظہار تعزیت

  



لاہور (پ ر)پاکستان کی معروف ایڈورٹائزنگ اور کنسلٹنسی فرم ’’ڈی حمیدی  پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب عادل خرم مرزا  انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ آج (بروز ہفتہ ) بعد نماز عصر  خیابان اتحاد ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کی معروف   ایڈورٹائزنگ کنسلٹنسی فرم ’’ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ ‘‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  عادل خرم مرزا کراچی میں انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ 15 جولائی (بروز ہفتہ )بعد نمازِ عصر عائشہؓ مسجد ،خیابانِ اتحاد ،ڈیفنس 6کراچی میں ادا کی جائیگی ۔دوسری طرف آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور قائم مقام سیکرٹری جنرل ،سید محمد منیر جیلانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے میسرز ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب عادل خرم مرزا کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اُنہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : کراچی