اختر قتل کیس ، ملزمہ کیخلاف مقدمہ میں دفعہATA 7|شامل ، نازک اعضاء پر گہری ضربیں موت کا باعث بنیں حتمی میڈیکل رپورٹ

اختر قتل کیس ، ملزمہ کیخلاف مقدمہ میں دفعہATA 7|شامل ، نازک اعضاء پر گہری ضربیں ...

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لیگی ایم پی اے کے گھر میں ملازم اختر کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ایم پی اے کی بیٹی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔ منگل کے روز اکبری گیٹ کے علاقے میں لیگی ایم پی اے شاہ جہاں کے گھر میں 16 سالہ ملازم اختر کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا۔ لیگی ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ کے تشدد سے اختر کی بہن عطیہ بھی زخمی ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمہ فوزیہ کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کو بھی شامل کر لیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے ملازم ختر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول گھریلوملازم کو ڈنڈوں اور آہنی راڈ کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایاگیا جبکہ مقتول اخترکی موت جسم کے نازک حصوں پرتشدد کے باعث ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اختر کے جسم پر سولہ مختلف نوعیت کے زخموں کے نشانات ملے ہیں جبکہ نازک حصوں پر گہری ضربیں بھی موت کی وجہ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقتول کے پیٹ اور ٹانگوں پر زخموں کے زیادہ نشان موجود ہیں اور اختر کے جسم کے مختلف حصوں کو گرم آہنی شے سے جلایا گیااوردرد کی شدت برداشت نہ کرنے سے اس کی موت ہوئی۔

مزید : علاقائی


loading...