جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کو اپنا ووٹ سمجھ بوجھ سے استعمال کرنا ہو گا:امیر افضل خان

جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کو ...
جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کو اپنا ووٹ سمجھ بوجھ سے استعمال کرنا ہو گا:امیر افضل خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر حلقہ پی بی 25اور  این اے264 سے نامزد امیدوار امیر افضل خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے استحکام آئین کی بالادستی اور عوامی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کو اپنا حق رائے دہی سمجھ بوجھ سے استعمال کرنا ہو گا ،مسلم لیگ(ن) وہ واحد جماعت ہے جو بلوچستان کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے اس کے ترجیحی حل پر یقین رکھتی ہے ،حلقے کے عوام کی عوام کی جانب سے جس طرح تعاون کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، اس پر علاقے کے معتبرین اور اہل علاقہ کے مشکور ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قلعہ نوحصار ، اغبرگ اور کرسچن کالونی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے امیر افضل خان نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے،یہی وجہ ہے کہ حلقے کے عوام نے ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ ہم سے بھر پور تعاون کا بھی عملی مظاہرہ کر رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے باعث انہیں بہت سی مشکلات درپیش ہیں، ہم اپنے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں ہم حلقے کے مسائل کو عوامی مینڈیٹ کے ہمراہ نہ صرف ایوانوں تک لے جائینگے بلکہ اس کے ترجیحی حل کے لئے اس عملی جدوجہد کا بھی مظاہرہ کرینگے جو حلقے کے عوام کے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی کے باعث بنیں گے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ25 جولائی کو عوام شیر کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرے تاکہ علاقے کی تقدیر بدلنے کے لئے ہر فرد اپنا کردار ادا کر سکے ۔

مزید : الیکشن /بلوچستان اسمبلی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ