جوکووچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد رافیل ندال کو شکست دے کر ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے

جوکووچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد رافیل ندال کو شکست دے کر ومبلڈن کے فائنل میں ...
جوکووچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد رافیل ندال کو شکست دے کر ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوواک جوکووچ نے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے سیمی فائنل میں رافیل ندال کو چھ چار، تین چھ، تین چھ اور دس آٹھ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیوین اینڈرسن سے ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔’’میں نے یہ چیز محسوس کی کہ ۔۔۔ ‘‘  دل کے دورے کے بعد 7منٹ کے لیے ’مردہ‘ ہوجانے والے اس آدمی نے اس دوران کیا دیکھا؟ ایسی بات کہہ دی کہ جان کر غیر مسلموں کو بھی اسلام پر یقین آجائے 

سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے اور ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال کے درمیان کھیلا گیا ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا اور میچ سوا پانچ گھنٹے تک جاری رہا تاہم جوکووچ رافیل ندال کو پانچ سیٹ کے طویل میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہو گا جس میں نوواک جوکووچ جنوبی افریقی حریف کیوین اینڈرسن کے مدمقابل ہوں گے اور ٹرافی جیتنے کی ’جنگ‘ لڑیں گے۔

مزید : کھیل