سانحہ مستونگ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا, ادارے تحقیقات کر رہے ہیں:صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان

سانحہ مستونگ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا, ادارے ...
سانحہ مستونگ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا, ادارے تحقیقات کر رہے ہیں:صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ دردناک افسوسناک دلخراش واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے، سانحہ میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان نہیں دیا جاسکتا ،اس حوالے سے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنا کر نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے میں حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہسانحہ مستونگ کے زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے حکومتی مشینری مکمل طور پر فعال ہے، کوئٹہ شہر اور ہسپتالوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی  ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کی اولین ترجیح امن وامان کی بحالی اور صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہے ،تمام ادارے اور حکومت اپنے فرائض سے غافل نہیں، تمام ادارے ،حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد اور ایک پیکج پر اکٹھے ہیں، دہشت گردانہ، مجرمانہ فعل کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کر تے ہیں کیونکہ حکومت اور ادارے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں غیر ملکی ہاتھ  کے ملوث ہونے کو خارج اَز امکان  قرار نہیں دیا جا سکتا ، مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے ،جس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار اس پر عملدرآمد کر کے کارنرز میٹنگ ، احتجاجی جلسےاور ریلیوں کے بارے میں پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کرے تاکہ مذکورہ ادارے ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر سکے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ