”نواز شریف سے اس چیز پر دستخط کروا لئے گئے ہیں اور۔۔۔“ شریف فیملی نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے دوران کس چیز پر دستخط کروائے؟ وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا

”نواز شریف سے اس چیز پر دستخط کروا لئے گئے ہیں اور۔۔۔“ شریف فیملی نے نواز ...
”نواز شریف سے اس چیز پر دستخط کروا لئے گئے ہیں اور۔۔۔“ شریف فیملی نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے دوران کس چیز پر دستخط کروائے؟ وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ملاقات کی جس دوران نواز شریف سے اپیل کے کاغذات پر بھی دستخط کروا لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اڈیالہ جیل پہنچنے پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کے دل کس رفتار سے دھڑک رہے تھے؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”اوہ توہاڈی خیر“ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان کو تو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی البتہ سابق وزیراعظم کے سٹاف کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں جمعرات کے روز ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ان کی والدہ بیگم شمیم، سابق وزیراعظم شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز شامل تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /راولپنڈی /لاہور