اتنی سی کہانی

اتنی سی کہانی
اتنی سی کہانی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہیلمٹ

ٹریفک پولیس نے مہم چلائی

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان ہو گا

جو جی بھاگم بھاگ ہیلمٹ خرید لایا

کچھ دن بعد پتہ چلا کہ اس کا

ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے

مَیں اسے دیکھنے ہسپتال گیا

سر پر کافی چوٹیں آئی تھیں

’’اگر ہیلمٹ پہنا ہوتا تو

اتنا زخمی نہ ہوتا‘‘

’’کیا ہوا تھا‘‘ مَیں نے ماجرہ پوچھا

’’بس کیا بتاؤں ایک موڑ کاٹتے ہوئے ہینڈل پھنس

گیا‘‘

جو جی روہانسا ہو گیا

لیکن تم نے تو ابھی کچھ دن پہلے ہیلمٹ خریدا تھا

مَیں نے حیرت سے پوچھا

’’اسے ہینڈل میں لٹکایا ہوا تھا‘‘

’’وہی تو پھنسا تھا موڑ کاٹتے ہوئے‘‘

مزید : رائے /کالم