اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا

اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا
اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برلن (آن لائن)القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ کو جرمنی سے تیونس ڈی پورٹ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ تیونسی باشندہ سمیع اے 1997 سے اپنے خاندان کیساتھ جرمنی میں رہائش پذیر تھا،جسے عدالتی حکم کے باوجود واپس تیونس بھیج دیا گیا۔ اس ضمن میں جرمن حکام کا کہنا تھا کہ سمیع اے سے 2006 میں تفتیش کی گئی تھی،جس کے ایک سال بعد اس کی سیاسی پناہ کی درخواست بھی رد کردی گئی تھی لیکن عدالت نے اسے ملک بدر کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ سمیع نے عدالت میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ واپس بھیجنے پر اس پر تشدد ہوسکتا ہے،تاہم جرمن حکام کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی حکم دیر سے موصول ہوا اور اس وقت تک سمیع اے کو ڈی پورٹ کیا جاچکا تھا،تیونس سے تعلق رکھنے والے سمیع اے نے افغانستان میں چند مہینے القاعدہ نیٹ ورک کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر خدمات سر انجام دی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی