25جولائی کو تحریک انصافکاجنون سر چڑھ کر بولے گا،رانا عبدالسمیع

25جولائی کو تحریک انصافکاجنون سر چڑھ کر بولے گا،رانا عبدالسمیع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ 25جولائی کو تحریک انصاف کا جنون پورے ملک میں سر چڑھ کر بولے گا عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے موجودہ حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی نواز شریف اور شہباز شریف کی ناکام حکومتوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ، تحریک انصاف کی سیاست کھلی کتاب کی طرح عمران خان کی دیانت کی پوری قوم گواہی دیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پوری تیاری اور منصوبہ بندی کے تحت سیاسی میدان میں اتر چکی ہے عوام نا اہل ٹولہ کے ساتھ نہیں بلکہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

، (ن) لیگ بوکھلاہٹ کاشکار ہو چکی ہے اور انکے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونگے ،پی ٹی آئی کے کارکن اپنی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،شریف برادران کے کرپشن کے چرچے پاکستان کے بچے بچے کی زبا ن پر ہے ،تحریک انصاف ملک کو ایک ایمان داراور دیانت دار قیادت فراہم کرے گی ۔

عبدالسمیع

مزید : میٹروپولیٹن 4