پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ،عرفان عباسی

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ،عرفان عباسی

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں عرفان عباسی نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے 25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا ، عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا ملک بھر سے صفایا ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، (ن) لیگ نوا ز شریف اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4