کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین سے چھالیہ کی 29بوریاں برآمد

کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین سے چھالیہ کی 29بوریاں برآمد

لاہور ( سٹی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس ٹرین میں چھپائے گئے ممنوعہ آئٹم چھالیے کی 29بوریاں پکڑ لیں جن کا وزن 1222کلو گرام بتایا جاتا ہے۔یہ کارروائی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور غلام فرید نے کمرشل انسپکٹررانا عبدالرزاق اور اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ مذکورہ ٹرین کو چیچوکی ملیاں سٹیشن پر روک کر اچانک چھاپہ مارا ، موقع پر دو ترسیل کنندہ مسافر بھی پکڑ لئے گئے جن سے بھاری جرمانہ وصول کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ٹرین

مزید : میٹروپولیٹن 4