نواز شریف ہیرو نہیں اپنی مجبوری سے پاکستان آئے ہیں ، تمکین آفتاب

نواز شریف ہیرو نہیں اپنی مجبوری سے پاکستان آئے ہیں ، تمکین آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف ہیرو نہیں اپنی مجبوری سے پاکستان آئے ہیں ،لندن سے کوئی تمغے نہیں لے کر آئے ،قو م کا اربوں روپے ہضم کیا ہے،کلثوم نواز کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحتیابی عطا فرمائے،نواز شریف فیملی کو اپنے کارنامے ہی اس نہج پر لے کر آئے ہیں،اگر یہ لوگ ایماندار ہوتے تو فیصلے ان کے خلاف نہ آتے،ان کا بھائی ان کا ساتھ نہیں دے رہا،نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے شہباز شریف سمجھدار ہے وہ اپنا وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عوام کو اب ہوش کے ناخن لینے ہونگے ان چوروں کو دوبارہ ووٹ دینا بھی جرم بن چکا ہے،لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا بیان قابل مذمت ہے کوئی مسلمان ایسا بیان نہیں دے سکتا،اب اگر پاکستانیوں کا ایمان ساتھ دے تو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو ووٹ دیں،چوہدری پرویز الہیٰ نے سب سے زیادہ پنجاب کی عوام کیلئے منصوبوں مکمل کیے،تعلیم،صحت،رزاعت اور ترقیاتی کام ق لیگ کی حکومت کا ریکارڈ رہے گا ۔
جو آئندہ بھی کوئی حکومت نہیں توڑ سکتی۔