25جولائی کو ملک سے کرپٹ جماعتوں کا خاتمہ ہو گا، اسدکھوکھر

25جولائی کو ملک سے کرپٹ جماعتوں کا خاتمہ ہو گا، اسدکھوکھر

لاہور ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 136ملک اسدکھوکھرنے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے، 25جولائی کو دونوں کرپٹ جماعتوں کا ملک سے صفایا ہو جائیگا ، عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک میں طرف لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔

، وہ گزشتہ روزسینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکررہے تھے،ملک اسدکھوکھرکا مزیدکہنا ہے کہ (ن) لیگ اور پی پی کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات اور مک مکا کی پارٹنر شپ قائم کئے ہوئے ہیں۔آج پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی صرف ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے اور سہارا دینے کیلئے کردار ادا کر تی رہی ہیں۔ ان حکمرانوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ جمہوریت کو نقصان اور ملکی اداروں کو تباہ کیا، شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4