نواز شریف اور زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے، نقاش سلیم سندھو

نواز شریف اور زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے، نقاش سلیم سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو امیدوار پی پی 169چودھری نقاش سلیم سندھونے کہا ہے کہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانے میں عوام ہمارا بھرپور ساتھ دے۔ نواز شر یف اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ الیکشن ڈے پر ہر پولنگ سٹیشن پرعوام موجود ہوں گے۔ چودھری نقاش سلیم سندھونے کہاکہ تحریک انصاف انشاء اللہ انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی، ملک کولوٹ کر تباہی کے دہانے پر لے جانیوالا شخص آج مجرم کی حیثیت سے آرہا ہے ۔
لیکن پھر بھی (ن)لیگ اسے ہیروبناکر پیش کررہی ہے جیسے وہ فاتح کشمیر ہوں،وہ گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ گلیکسو،خالق نگرمیں ملک شبیرچن،ایم اے تبسم ودیگر کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کررہے تھے ۔
،چودھری نقاش سلیم سندھونے کہا ہے کہ نواز شریف کا رونا دھونا قسمت میں لکھا جا چکا ہے ، پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ نواز شریف کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر اقتدار سے باہر نکالا گیا۔ نواز شریف جھوٹ بول کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے عدلیہ پر تنقید کرنے والے اصل مہروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، نواز شریف مافیا اور انکے درباری اپنی مسلسل پیشیوں پر بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوگیا ہے۔ نواز شریف مافیا عمرا ن خان کی ذاتی کردار کشی اتر آیا ہے جسے ہر محاذ پر ناکامی ہو گی ، کرپٹ مافیا الیون کی ہر سازش کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔