عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں،زاہد اقبال

عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں،زاہد اقبال

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی این اے 123کے نامزد امیدوار ملک زاہد اقبال کی انتخابی فہم کے دوران ثریا بھٹی کی رہائش گاہ حمید پارک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیرا حمد، زونل اصدر پی پی راحت سعید خان، منظور فاطمی، حنیف صادق، رانا افتخار علی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے بم دھماکے کر رہے ہیں غیر جمہوری قوتیں بھی الیکشن کو ملتوی کرانے کے لیے دہشت گردی کی مکمل معاونت کر رہی ہیں۔ لیکن پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں یکہ توت، بنوں اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے قابل مذمت فعل ہیں انہوں نے کہ پارک فوج نے عسکری محاز پر دہشت گردوں کا صفایا کیا ہے۔

لیکن مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل نہیں کیا مذہبی اور سیاسی جماعتیں پنجاب کے وزیر قانون پر کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کا الزم لگاتی رہی لیکن حکومت نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بنائے گئے اداروں کو فنڈز جاری نہیں کیے بلکہ میٹر اور اورنج ٹرین کے لیے فنڈز جاری کیے۔، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور لا تعدادکارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیداروں کو وٹ دیں تاکہ ملک سے مکمل دہشت گردوں کا خاتمہ مکمل ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4