شریف فیملی کی ڈرامہ بازی فلاپ ہو گئی ہے،نیلم حیات ملک
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصا ف کی نامز د پی پی 163 کی مخصو ص نشست کی امیدوار نیلم حیا ت ملک نے کہا ہے کہ شر یف فیملی کی ڈرامہ بازی فلا پ ہو گئی ہے اہل لاہو ر نے مسلم لیگ ن کی کا ل کو مستر د کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ اب لاہوری ’’ ن‘‘ نہیں ’’ جنو ن ‘‘ کے سا تھ کھڑے ہوگئے ہیں ملک میں حا کمیت کا خو اب دیکھنے والو ں کو عوام 25جو لا ئی کو عبر ت کا نشا ن بنا دینگے ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے پی پی 163الیکشن آفس میں پار ٹی خو اتین کی کار نر میٹنگ میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
نیلم حیا ت کا مز ید کہنا تھا کہ شہباز شر یف اور دیگر ن لیگیو ں نے جو قا نو ن کوہا تھ میں لینے کی کو شش کی ہے ان کیخلا ف مقد ما ت در ج کیے جا ئیں اور انہیں گر فتارکر کے قرارواقعی سز ا دی جائے انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پار ٹی کا پنجا ب ہی نہیں ملک بھر میں صفا یاہو چکا ہے ادارو ں کو بد نام کر نے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ن لیگ والے اقتدار خا تمہ کے بعد بو کھلا ہٹ کا شکارہو چکے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ نواز شریف اپنے آنجام کو پہنچ چکا ہے قوم باشعور ہو چکی ہے شہبازشریف چور اور لیٹر ے نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، جھوٹے اور رنگ باز شو باز کی رنگ بازی نہیں چلنے والی، شریف خاندان سے لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیرون ملک اثاثے فروخت کر کے پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کروایاجائے ،جس کے بچے پاکستانی نہیں وہ نواز شریف پاکستان میں آ کر اقتداد کے مزے اور عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہیں،نواز شریف کی لوٹ مار اور کرپشن کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے شریف خاندان آج دنیا بھر میں زلیل و رسوا ہو چکا ہے،غریب قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو 25جولائی کو عبرتناک شکست ہو گئی۔