دہشتگردی کی لہر انتخابات روکنے کی سازش ہے،علامہ ممتاز اعوان

دہشتگردی کی لہر انتخابات روکنے کی سازش ہے،علامہ ممتاز اعوان

لاہور (پ ر)کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری تحریک حرمت رسولؐ کے مولانا امیر حمزہ جے یو آئی کے راہنما مولانامحمد اشرف گجر جے یو پی کے راہنما مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت اہلحدیث مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر اتحاد علماء کونسل کے حافظ شعیب الرحمن ملت جعفریہ کے علامہ وقار نقوی جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک آزاد�ئ کشمیر کے علی عمران شاہین مجلس احرار اسلام کے میاں محمد اویس مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مستونگ اور بنوں میں انتخابی پروگرامز پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

اور اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا اور کہا کہ وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگری دشمن طاقتوں کی غیر اعلانیہ جنگ اور الیکشن سبوتاژ کرنیکی گہری سازش ہے تمام اسلام پسند اور محب وطن عناصر متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک مقاصد اور مذموم ارادوں کو ملیامیٹ کردیں دینی راہنماؤں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر دہشتگردی کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور وطن و امن دشمنوں کو ناکام و نامراد بنادیں

مزید : میٹروپولیٹن 4