مستونگ او ر پشاور کے سانحات خطرے کی گھنٹی ہیں،شاہ اویس نورانی

مستونگ او ر پشاور کے سانحات خطرے کی گھنٹی ہیں،شاہ اویس نورانی

لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ایم ایم اے کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مستونگ، مردان اور پشاور کے سانحات الارمنگ ہیں۔ اکرم درانی کے قافلے پر خودکش حملہ ایم ایم اے کے خلاف سازش ہے۔ نگران حکومتیں پی ٹی آئی کی آلہ کار بن چکی ہیں۔ ن لیگی کارکنوں کو اپنے قائد کے استقبال سے روکنا آمرانہ طرزعمل ہے۔ نگران حکومتیں جرنیلی آمروں والے ہتھکنڈے استعمال کر کے ملک کا تشخص خراب نہ کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ہموار میدان کی فراہمی آذادانہ و منصفانہ انتخابات کا بنیادی تقاضا ہے۔ سیاسی حدت محاذ آرائی میں بدل گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

خوشحالی، پُرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب سول بالادستی کے ذریعے ہی پورا ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ الیکشن قوم کے لئے اپنی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے۔ ووٹرز ووٹ دیتے وقت امیدوار کی دیانت و امانت پیش نظر رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4