چاول کی برآمدات 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

چاول کی برآمدات 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ )کے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے موجودہ مالی سال 2017-18کے اختتام پر چاول کی بر آمدات کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2017-18میں چاول کی بر آمدات کا 2ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں موجودہ مالی سا ل جولائی تا جون 2018میں چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ موجودہ مالی سال میں ہم نے40لاکھ23ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا ہے جس کی مالیت تقریبا 2ارب 5لاکھ 90ہزار ڈالر 243)ارب روپے(ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران ہم نے34لاکھ46ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا تھا جسکی مالیت تقریبا ایک ارب56کروڑ ڈالر تھی یعنی اس سال چاول کی برآمدات میں مقدار کے حساب سے 16.7فیصد اور مالیت کے حساب سے 27.7فیصد ترقی ہوئی ہے ۔ اس سال باسمتی چاول کی بر آمدات 5لاکھ 1ہزار ٹن رہی جسکی مالیت 524ملین ڈالر ہے جبکہ نان باسمتی چاول کی مقدار 35 لاکھ 22ہزار ٹن رہی جسکی مالیت 1ارب 47کروڑ ڈالر ہے ۔

مزید :

کامرس -