ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی والڈ سٹی کا دورہ میانی صاحب ، مسمارحاطوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر اور ڈی جی والڈ سٹی کا دورہ میانی صاحب ، مسمارحاطوں کا جائزہ لیا

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پراے سی سٹی صفدر ورک اور سیکرٹری میانی صاحب قبرستان عثمان بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے وہاں پر میانی صاحب قبرستان میں مسمار احاطوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے تجاوزات اور آپریشن کا ملبہ جلد اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق اور ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے قبرستان میں خوبصورتی، پودے لگانے اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1