بینک آف خیبر اورایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مابین معاہدہ

بینک آف خیبر اورایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مابین معاہدہ

پشاور ( آن لائن )دی بینک آف خیبر ہیڈ آفس کنزیومرفنانس کے انچارج عرفان نِس اورخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان کے مابین خیبر موٹر سائکل مرابیحہ سکیم کے یاداشت پردستخط ہوئے۔اس معاہدے کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال ، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے ملازمین کو آسان قسطوں پر مور سائیکل مہیاء ہو گی۔اس موقع پر خیبر میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان ، ڈائریکٹر فنانس گلزار احمد، سینئر میڈیا اینڈ پروٹوکول منیجر فرہاد خان، منیجر ایچ آر یوسف جمال، ایریا منیجر بینک آف خیبر ارباب غیور سکندر ، انچارج اسلامک فنانس محمد آصف، کے ٹی ایچ خیبر بینک منیجر سجاد احمد اور آر بی اہ جمال خان موجود تھے۔

ایریا منیجر بینک آف خیبر ارباب غیور سکندراور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان نے اس موقع پر باہمی مفاہمت کو مزید مستحکم کرنے پرزور دیا۔

مزید : کامرس