ٹاؤن شپ کا چلڈرن پارک جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے،سرفراز خان

ٹاؤن شپ کا چلڈرن پارک جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے،سرفراز خان

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹاؤن شپ کے سماجی وتاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے ٹاؤن شپ بلاک نمبر 12.13.16 میں سیوریج کے ناقص ترین نظام پر سخت احتجاج کیا ہے، محمد سرفراز خان نے بتایا کہ جگہ جگہ گٹر ابل ہرے ہیں ، گلیوں اور سڑکوں میں غلیظ پانی کھڑا ہے، چلڈرن پارک گٹروں کے پانی سے جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں گٹروں کے بدبودار پانی سے مکینوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے، اور علاقہ میں مچھروں نے یلغار کر رکھی ہے جسکی وجہ سے یہاں وبائی امراض پھوٹنے کا قوی خدشہ پیدا ہوگیا ہے، محمد سرفراز خان نے کہا کہ یہاں کے مکین اس سنگین ترین صورتحال سے زبردست مشکلات کا شکار ہیں، عوام نے ڈی سی او لاہور اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا فوری حل نکالا جائے۔

سرفراز خان

مزید : میٹروپولیٹن 1