ہیلتھ کمیشن نے عطائیوں کے 63اڈے سیل کر یے

ہیلتھ کمیشن نے عطائیوں کے 63اڈے سیل کر یے

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ دو روز میں 63عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہو ر، گجرانوالہ ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ٹیموں نے ان شہروں میں213علاج گا ہو ں پر چھاپے مارے اور 63 عطائیوں کے اڈوں کو بند کر دیا جبکہ ڈیٹاکے مطابق 86 عطائیوں نے اپنے غیر قانونی اڈے بند کردیے ہیں ۔ بند کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ 24گجرانوالہ میں،ساہیوال 18، اوکاڑہ14 اور لاہور میں سات شامل ہیں۔اس حوالے سے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ محکمہ کے روزانہ کی بنیادوں پر چھاپوں سے عطائی خوفزدہ ہو گئے ہیں اور زیادہ تر جعلی ڈاکٹروں نے دوسرے کاروبار شروع کر گئے ہیں

Back

مزید : میٹروپولیٹن 1