دوسال کے دوران سٹیل اور لوہے کی طلب 12ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع

دوسال کے دوران سٹیل اور لوہے کی طلب 12ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اکنامک رپورٹر) 2019ء تک ملک میں سٹیل اور لوہے کی طلب 12 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے جس سے فی کس سالانہ کھپت 62 کلوگرام تک بڑھ جائے گی۔ ورلڈ سٹیل ایسوسی ایشن (ڈبلیو ایس اے) کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2015ء کے دوران پاکستان میں لوہے ٗسٹیل کا استعمال 7.1 ملین ٹن رہا تھا جبکہ فی کس سالانہ کھپت 37.5 کلوگرام رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ء تا 2019ء کے دوران سٹیل کی مقامی صنعت کی سالانہ شرح نمو 15 فیصد تک ہو جائے گی جو اس سے گذشتہ تین برسوں کے دوران 14 فیصد سالانہ رہی تھی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بنیادی ڈھانچے کے بڑے تعمیراتی منصوبوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے سٹیل کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیل کی سالانے مقامی طلب پورا کرنے کیلئے 45 فیصد درآمدات پر انحصار کرتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں سٹیل کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور شعبہ میں نئی سرمایہ کاری سے پرکشش منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -