آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کاحالیہ دہشتگردی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کاحالیہ دہشتگردی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبر رپورٹر) مستونگ ، پشاور اور بنوں میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں اوربچوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام زبردست احتجاجی جلوس نکالا اور شہید ہم وطنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کی مذمت کی۔ اس موقعہ پر تمام محب الوطن قوتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ انسانیت کے خلا ف اس جرم اور پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کو کامیاب بنائیں اس مظاہرہ کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے کی ان کے ساتھ روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری، نیاز خان، خوشی محمدکھوکھر،سعید گجر، چوہدری محمد انور اور دیگر نمائندگان شامل تھے اس موقعہ پر محنت مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ دہشت گردی سے شہید اور زخمی ہونے والے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 جولائی 2018 کو ملک بھر میں "یوم سوگ" منائیں گے اس موقعہ بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے خطا ب کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی لعنت کو دور کرائے۔

مظاہرہ

مزید : میٹروپولیٹن 1