امریکہ ،اسرائیل اور بھارت افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں،اشرفعاصمی

امریکہ ،اسرائیل اور بھارت افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں،اشرفعاصمی

لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ایوان عدل لاہور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت ملک کر افغانستان کی سر زمین کو استعمال کر رہے ہیں اور کلبہوشن یادو نامی بدنام زمانہ دہشت گرد ایران میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کرتا رہا۔اِ ن حالات میں جب کہ پاکستان میں انتخابات کا بگل بج چکا ہے۔ چند دنوں کے اندر اندر جس طرح کے پی کے اور بلوچستان میں لہو بہاگیا ہے اِس سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کی سا لمیت کے کس طرح درپے ہیں۔بھارت بلوچستان کے پی کے میں آگ کا کھیل کھیل رہا ہے۔ لیکن آفرین ہے محب وطن بلوچوں پر اُنھوں نے پاک پرچم کو سینے سے لگا رکھا ہے۔نوب سراج رئیسانی اور بیرسٹر ہارون بلور اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت بہت بڑا المیہ ہے۔

اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابی عمل کو تباہ کرنے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ نگران حکومت اور سیکورٹی ادارے شہریوں کی جان کی حفاظت کریں۔بھارت سُن لے پاکستان کا ایک ایک فرد مادر وطن پر قربان ہونے کے لیے تیار ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1