(ن) لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک مکمل طور پر ڈوب چکا ہے،ثوبیہ کمال
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکز ی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک مکمل طور پر ڈوب چکا ہے ، نوا زشریف اور مریم نواز اپنے آنجام کو پہنچ گئے ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان معاملات میں شفافیت لائے گی اور کسی کو بھی عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو پانی کی طرح بہانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے تو سب سے پہلے انسانوں پر خرچ کرنا ہوگا۔ انہیں معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینا ہوں گی، امداد کے نام پر بھیک دینے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑانے کے منصوبے ترتیب دینا ہوں گے ۔ پی ٹی آئی اس حوالے سے مکمل منصوبہ رکھتی ہے اور اس کیلئے ہوم ورک بھی مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ملک پاکستان اپنی جان سے بھی بڑھ کر عزیز ہے لیکن نواز شریف جو تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہی انہیں صرف اپنی ذات کو بچانا ہے ۔
ثوبیہ کمال