سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں،مولانا عزیز الرحمن

سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں،مولانا عزیز ...

لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم ، مولانا محبوب الحسن طاہر ،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری محمداقبال،قاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا مسعود احمد بہاولپوری نے بنوں اور مستونگ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔ علماء نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی ادارے جلد اور موثر اقدامات کریں تاکہ پرامن الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔ملک واسلام دشمن قوتیں نت نئی سازشوں کے ذریعے ملک پاکستان کو بحرانوں میں دھکیلنا چاہتی ہیں ،علماء نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہوں پرخود کش حملوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ،اسلام کی نظر میں بے گناہوں پر خود کش حملے کرنے اور کرانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں ہیں ۔علماء نے کہا دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔نگران حکومت پر انتخابات کی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ملک دشمن عناصر سیاسی گہما گہمی کا فائدہ اٹھانے پرسرگرم ہو چکے ہیں۔

عزیز الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1