حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے اقدامات کرے،مقصود چغتائی

حکومت سیاحت کی ترقی کے لئے اقدامات کرے،مقصود چغتائی

لاہور( سٹی رپورٹر) سی ای او کالج آف ٹور ازم این ہوسپیٹیلٹی (کوتھم) احمد شفیق کی ہدایات پر صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی اور سی ای او ایکسپلوررز ڈین ٹورازم سروسز کا "پاکستان میں سیاحت کی اہمیت "کے موضو ع پر لیکچرکالج ا کے ایڈیٹوریم ، حضرت عائشہ صدیقہ روڈگلبرگ میں ہوا ۔ اس موقع پر انچارج سٹوڈنٹ افیئر مس ثناٗ جاوید ،تنویر اور طلباٗ کی تعداد موجو د تھی۔ جمیل رضا اور مقصود چغتائی میں اپنے خطاب میں وطن عزیز پاکستان کو سوٹزر لینڈ کے ہم پلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلند و بالا پہاڑ ، خوبصورت وادیاں، سطح مرتفےٰ ، پوٹھوہار، وسیع اور چٹیل میدان، لہلہاتے کھیت ، شور مچاتے ندی نالے اور ٹھاٹھیں مارتے سمند ر پاکستان میں موجود ہیں جو دنیا بھر کے شائقین اور خصوصاً سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب و اختیار سے مطالبہ کیا کہ سیاحوں اور ٹورآپریٹرز کیلئے خصوصی پیکچز اور سہولیات کا اعلان کر کے اس صنعت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا یا جائے۔

چغتائی

مزید : میٹروپولیٹن 1