بی ایل اے اور اس کے سرپرستوں کے خلافکارروائی کی جائے،آفتاب لودھی

بی ایل اے اور اس کے سرپرستوں کے خلافکارروائی کی جائے،آفتاب لودھی

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے مستونگ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایل اے اور اس کے سرپرستوں کیخلاف فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی گھمبیر سازش ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بد امنی اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر قومی وحدت کیخلاف فرقہ وارانہ،صوبائی،لسانی اور قومیت کی بنیادوں پر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستونگ حملے کے نتیجے میں پاکستان انتہائی مخلص اور محب وطن سیاسی شخصیت سراج رئیسانی سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں اور بلوچ اور پشتون عوام کو اشتعال دلا کر امن و امان کی صورتحال کو ابتر بنانا چاہتے ہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے پاک فوج اور انٹیلجنس اداروں سے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے اور اس کے سر پرست تمام وطن دشمن عناصر کیخلاف تیز اور موثر کاروائی کر کے ان کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1