پی ٹی آئی کے امیدوار طارق سعادت کی مصری شاہ آمد،والہانہ استقبال

پی ٹی آئی کے امیدوار طارق سعادت کی مصری شاہ آمد،والہانہ استقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے پی پی 147 کے امیدوارمحمد طارق سعادت کی مصری شاہ کی یوسی 31 میں آمد پراہل علاقہ اورکارکنوں کی جانب سے محمد طارق سعادت کا بھرپوراستقبال کیا گیا۔طارق سعادت نے یوسی 31 میں تاجربرادری سے ووٹ مانگے اورپمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پرمصری شاہ کے تاجروں نے محمد طارق سعادت کوبھرپورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ڈورٹوڈورمہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق سعادت نے کہا کہ لاہورکے عوام اورتاجربرداری ظلم اورلوٹ مارکے دورسے تنگ آچکے ہیں لہذا اب وہ ظلم اورناانصافی کے سیاہ دورسے نجات حاصل کرنے کیلئے 25جولائی کو بلے کے نشان پرمہرلگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہے

طارق سعادت

مزید : میٹروپولیٹن 1