25جولائی کو بلا چوکے اور چھکے ملگائے گا : عبد العلیم خان اعجاز چودھری

25جولائی کو بلا چوکے اور چھکے ملگائے گا : عبد العلیم خان اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شو باز شریف کی پریس کانفرنس لیگیوں کی اجتماعی ناکامی ، مایوسی اورقبل از وقت شکست کا کھلا اعتراف ہے گدھے پر گرنے اور کمہار پر غصہ ہونے کے مترادف شہباز شریف نے اپنی مایوس کن حاضری کے باعث ائیر پورٹ نہ پہنچ پانے کا قصور وار بھی عمران خان اور پی ٹی آئی قرار دے دیا،درحقیقت لیگی قیادت نے اپنی شکست کا نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اوراقتدار سے نکلنے کے بعد شریف برادرز اور ان کے حواریوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں اور اب 25جولائی کو فائنل میچ ہونے جا رہا ہے جس میں بلا چوکے چھکے لگائے گا جبکہ سیاسی مخالفین کے چھکے چھوٹ جائیں گے ،عبدالعلیم خان نے این اے129اور پی پی158میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل پی ٹی آئی کا ہے ، عمران خان کا ہر سپاہی تازہ دم اور نئے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں کھڑا ہے۔ تحریک انصاف کے این اے 133سے امیدوار اعجاز چودھری نے پی پی 168سے امیدوار فیاض بھٹی کے ہمراہ یوسی230اورپی پی 166سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ کے ہمراہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے، کرپٹ ، چور اور لیٹر ا نوا ز شریف اپنے آنجام کو پہنچ چکا ہے ، لیگی درباریوں کے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کرگے ،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار درباری منظر سے غائب تھے نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں
علیم خان