سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کر دی،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کر دی،خلاف ورزی ...
سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کر دی،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے غیر ملکیوں پر ہیوی گاڑیاں چلانے کی پابندی عائد کر دی ہے ،قانون کا نفاذ یکم اکتوبر 2018 سے کیاجارہا ہے ، خلاف ورزی پر 5 ہزار یال جرمانہ عائد کیاجائےگا ۔

سعودی اخبار ’’عکاظ ‘‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی نے ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کےلئے مختلف قوانین وضع کئے ہیں جن میں سب سے اہم نکتہ انفرادی کفیلوں کے ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ کےلئے سعودی ڈرائیوروں کی شرط عائد کی ہے ، کوئی بھی غیر ملکی یکم اکتوبر کے بعد سے نجی کفیلوں کے ٹرک نہیں چلا سکے گا ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جنرل ٹرانسپورٹ کمیٹی کی جانب سے 31 خلاف ورزیوں کے قانون کی منظوری دےدی گئی ہے جن میں ٹرانسپورٹرز کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ قوانین پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی ۔ جن قوانین کی منظوری دی گئی ہے ان میں ٹرانسپورٹر کا لائسنس کا حصول انتہائی اہم ہے ، کمیٹی سے لائسنس حاصل کئے بغیر ٹرک اور ہیوی ڈیوٹی ٹرانسپورٹ روڈ پر نہیں لائی جاسکتی ،کارگو سروس کے سب ایجنٹ کاکام کرنے کےلئے بھی ٹرانسپورٹ کمیٹی سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا ، کارگو سروس کے سب ایجنٹ کےلئے لازمی ہے کہ وہ 2 لاکھ 50 ہزار ریال ضمانت کے طور پر کمیٹی میں جمع کروائے جس کے بعد مقررہ شرائط پر انہیں لائسنس جاری کیاجائے گا ۔سب ایجنٹ کےلئے لازمی ہے کہ وہ باقاعدہ مقررہ فیلڈ کےلئے سی آر ( سجل تجاری ) حا صل کرے جس کی شرائط ٹرانسپورٹ کمیٹی نے پہلے سے جاری کی ہوئی ہیں ، سب ایجنٹ کے لائسنس کےلئے لازمی ہے کہ اس کی رجسٹریشن زکوۃ و انکم کے ادارے میں کی گئی ہو اور اسکی سی آر کے اجراءکو کم از کم ایک برس کا عرصہ گزر چکا ہو،سب ایجنٹ کا دفتر اور گودام منظور شدہ جگہ پر ہو جو ٹریفک پولیس اور بلدیہ کی جانب سے منظور شدہ ہو تاکہ ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت سے عام لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، نقصان دہ اور خطرناک اشیاءکی لوڈنگ سے قبل مقررہ ادارے میں اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کا لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے ، بغیر اجازت نامے کے خطرناک اشیاءکی لوڈنگ کرنے والوں پر 5 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائےگا ۔ اندرون ملک سامان کی ترسیل کےلئے غیر لائسنس یافتہ ہیوی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کو بھی 5 ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا ، ٹرک یا ٹریلر غیر لائسنس یافتہ کارگو ادارے کو کرائے پر دینے والے بھی جرمانے کی زد میں ہونگے ۔ ٹرک کی سروس لائف کے بعد اسے روڈ پر چلانے پر بھی کمیٹی نے 5 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دی ہے ۔ ٹرک ، ٹریلر اور ٹینکر پر ٹرانسپورٹ کمیٹی کے قوانین کے مطابق حفاظتی اقدامات نہ کرنابھی جرم تصور کیاجائے گا ،خلاف ورزی کے مرتکب کا چالان کیا جائے گا ، ایسے ٹرانسپورٹر جنکی گاڑیوں کو کمیٹی نے روڈ پرمٹ جاری نہیں کیا یا روڈ پرمٹ ایکسپائر ہو گیا ہو اور وہ اپنی گاڑیاں کسی کو کرائے ہر فراہم کریں یا انہیں استعمال کرنے پر 4 ہزار ریال کا چالان کیاجائے گا ۔ٹرانسپورٹر پر لازمی ہے کہ وہ ایسے ڈرائیور بھرتی کریں جن کے پاس مقررہ ہیوی ڈیوٹی لائسنس اور مقررہ پیشے کی فنی تربیت کی سند ہو ، غیر سند یافتہ ڈرائیور ہونے پر 3 ہزار ریال چالان کیاجائے گا ۔ ایسی ٹرانسپورٹ جس پر ٹریفک پولیس نے چالان کیا ہوا یا انہیں مقررہ وقت کےلئے بند کرنے کا حکم دیا ہو اورٹرانسپورٹر اسے روڈ پر لائے تو اس پر بھی 3 ہزرا ریال کا چالان کیاجائے گا ،غیر معیاری ٹرک کرائے پر دینے والوں اور ڈرائیوروں کے آرام کا خیال نہ رکھنے والوں کےخلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -