حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح کی امریکہ میں پذیرائی

حلال میک اپ برانڈ مسرت مصباح کی امریکہ میں پذیرائی

لاہور (پ ر ) پاکستان کے پہلے مصدقہ حلال میک برانڈ مسرت مصباح میک کو امریکا میں ایسو سی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکاکے کنونشن میں متعارف کرادیا گیا، جس میں حلال میک اپ برانڈ کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، یاد رہے کہ چارروزہ کنونشن کا انعقاد امریکی ریاست ڈیلاس میں کیا گیا۔امریکا میں مسرت مصباح میک کی تعارفی تقریب کا انعقاد یسو سی ایشن آف فزیشنز آف پاکستان ڈیسنٹ آف نارتھ امریکاکے تحت کیا گیا، جس میں مسرت مصباح میک اپ برانڈ کی روح روں مسرت مصباح نے شرکت کی، یاد رہے کہ مسرت مصباح اور ان کی ٹیم کی کنونشن میں شرکت کو امریکا میں موجود ان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، اس موقع پر کنونشن کے شرکا کو مسرت مصباح میک ہرقسم کی اسکن کے لیے کس طرح موضوں ہے، اور اس میں کیا لوازمات استعمال کیے گئے ہیں حفصہ حسیب کی جانب سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مسرت مصباح سلک فاونڈیشن شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، جب اس کی میٹ فنش کے اعلیٰ معیار اور کس طرح یہ اسکن کی ٹون اور اس میں آئل اور نمی کو کنٹرول کرتا ہے سے متعلق بتایا گیا، اس موقع پر جنوبی ایشیا سے امریکا تک کی تمام ہی خواتین نے سلک فاونڈیشن کے ٹیکسچر اور اس کی کوریج کو خوب سراہا ۔ جبکہ سپر ریفائنڈ لیکوئڈ لپ اسٹکس اور میٹ لیوکس تمام ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں، اس موقع پر وہاں موجود معتبر ترین شخصیات نے مسرت مصباح میک کی پارٹنر شپ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ مسرت مصباح ہمیشہ سے ہی خوبصور ت اور منفرد مہم کے ساتھ وارد ہوتی ہیں، ان کی اس جدوجہد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، بیوٹی انڈسٹری میں انکا شمار ٹرینڈ سیٹرز کے طورپر کیا جاتا ہے، وہ واحد خاتون ہیں، جنھوں نے حلال میک کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر کام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مسرت مصباح میک اپ برانڈ کی روح رواں مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بیان کرنا کتنا مشکل ہے کہ وہاں موجود مداحوں کی جانب سے کتنا پیار اور پذیرائی مجھے وہاں حاصل ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ابھی کام کا آغاز کیا ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کا مورال بلند ہوگا، بلکہ دیگر مواقع بھی میسر آئیں گے۔

مزید : کامرس