مسلم لیگ(ن) کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے،اشرفبھٹی

مسلم لیگ(ن) کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے،اشرفبھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر یہ کہتا ہوں کہ (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے لگا تار دس سال اور مجموعی طور پر پینتیس سالوں تک پنجاب میں حکمرانی کرنے کے باوجود گزشتہ روز (ن) لیگ چار پانچ ہزار لوگ بھی اپنے لیڈر کے استقبال کے لئے اکھٹی نہ کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے تو اس کے لئے پیپلز پارٹی جیسی محب وطن جماعت کو حکومت میں لانا ہوگا عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتیں دینا ہوں گی امداد کے نام پر بھیک مانگنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے والے منصوبے ترتیب دینا ہوں گے پیپلز پارٹی اس حوالے سے ایک بہترین منصوبہ رکھتی ہے اور اس کیلئے ہوم ورک بھی مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ملک پاکستان اپنی جان سے بھی بڑھ کر عزیز ہے ہم کسی بھی قیمت پر ملکی سلامتی کوداؤ پر لگانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1