سابق حکمرانوں نے این اے 123کو مسائلستان بنا دیا،مہر واجد

سابق حکمرانوں نے این اے 123کو مسائلستان بنا دیا،مہر واجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے این اے 123سے نامزد امیدوار مہر واجد عظیم نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے لطیف چوک میں پارٹی کے رہنما خرم کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تو میں نے ایک میڈیا پروگرام میں اپنے مخالف مسلم لیگی امیدوار ملک ریاض کو شکست دی ہے لیکن اصلی شکست 25 جولائی کو آپ سب کے ووٹوں سے دوں گا اور اس کی ضمانت تک ضبط کروادوں گا ۔انہوں نے کہا کہ اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے میرے مخالف امیدوار اپنے گھروں کی یونین کونسلوں سے ہار جائیں گے کیونکہ انہوں نے یہاں کچھ کیا ہی نہیں حلقہ کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ۔
مہر واجد