ملکی خزانہ لوٹنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں،خرم شہزاد

ملکی خزانہ لوٹنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں،خرم شہزاد

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپٹ مافیا کے خلاف بیس سالہ جدوجہد کے ثمرات کا وقت آگیا ہے ملکی خزانوں کو لوٹنے والا ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور نعیم الحق کی جہد مسلسل تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف 25 جولائی کو نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دے گی عوام کو صحت ، تعلیم ، روزگار ،انصاف سمیت بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر مہیاہوں گی ۔

خرم شہزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1