عوام نے 25جولائی سے قبل ہی واضح فیصلہ سنا دیا،میاں عثمان

عوام نے 25جولائی سے قبل ہی واضح فیصلہ سنا دیا،میاں عثمان

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے صوبائی حلقہ 154کی انتخابی مہم کیلئے کوارڈی نیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام نے 25جولائی سے قبل ہی اپنا واضح فیصلہ سنا دیا ہے ، سیاسی مخالفین کے پاس سوائے دھول اڑانے کے کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عامر صدیق اور کارکنوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عوام کو مسلم لیگ (ن) کی سابقہ ادوار کی کارکردگی اور آئندہ کے منشور کے نکا ت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ میاں عثمان نے کہاکہ 13جولائی کو کارکن اور عوام پہاڑ جیسی رکاوٹوں کو عبور کرکے نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچے ۔ 25جولائی کا واضح فیصلہ سامنے آ گیاہے اور اب عوام اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کاخاتمہ ہونے سے گھریلو ں صنعتوں کو بھی عروج ملا ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) حکومت میں آکر اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1