پی ایس پی کے بانی وطن کے دشمنوں کامحاسبہ کریں گے،الطافشاہد

پی ایس پی کے بانی وطن کے دشمنوں کامحاسبہ کریں گے،الطافشاہد

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمالایک مقدس مشن کے تحت اپنے وطن کے دشمنوں کاہرسطح پرمحاسبہ اورہم وطنوں کوان کے حقوق کی فراہمی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں گے۔شہرقائدؒ کے عوام ہوںیالاہور کے شہری سب کوصحتمندپانی کی فراوانی کیلئے پی ایس پی اپنے وعدے وفاکرے گی ۔سیّدمصطفی کمال کو اپنے ہم وطنوں کااستحصال برداشت نہیں ،اسلئے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کی بنیا دڈالی ہے ۔ماضی کے انتخابات میں ووٹرزنے جوامیدوارمنتخب کئے اورانہیں عزت دی ان میں سے زیادہ تر پلٹ کراپنے ووٹرز کوعزت دینے میں ناکام رہے ۔ مادروطن کے باوفااورباصفا لوگ ان امیدواروں سے وفاکی امید لگاتے رہے جووفا کے مفہوم سے ناآشنا تھے۔

۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے نامزدامیدواروں کو ووٹرز سے جوعزت ملے گی وہ سودسمیت ان میں عزت ،آسانی اورآسودگی تقسیم کریں گے۔ 25جولائی کی رات ووٹرزکاامتحان ختم اورپی ایس پی کی قائدین سمیت منتخب ارکان اورپارٹی کارکنان کاامتحان شروع ہوجائے گا۔ عوام کے دیرینہ مسائل سے نجات کیلئے وسائل پیداکرنا منتخب نمائندے کاسردرد ہے، ہمارے منتخب نمائندے خودووٹرز کی دہلیز پرکھڑے ہوکران سے مسائل دریافت کرنے کے بعد ان کاسدباب یقینی بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1