نوازشریف جیل پہنچ گئے،اب زرداری اور شہباز شریف کی بار ی ہے،نوشین
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پانچ سال جو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کیا وہی سب کچھ ان کے سامنے آرہا ہے،ظلم و جبر کی زندگی زیادہ نہیں ہوتی،نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانا ہمارا مشن تھا اب اگلی باری شہباز شریف اور آصف زرداری کی ہے،کرپشن کے اس ناسور کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے،دو خاندانوں نے بیس کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے،عوا م کو غلام سمجھنے والے آج خود غلام بن گئے ہیں وہ گزشتہ روز این اے 131میں چیئر مین عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہی تھی،انہوں نے مزید کہا ہم چیئر مین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں ،عوام کو اب گھروں سے باہر نکلنا ہو گا کیونکہ ان ظالم و جابر بادشاہوں نے عوام کو مزارعین جیسی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے،لاہور کے عوام اس مرتبہ ان جعلی شیروں کو ووٹ نہیں دینگے۔
نوشین