رانا ثناء اللہ کا نوازشریف کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے،اشرفجلالی

رانا ثناء اللہ کا نوازشریف کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے،اشرفجلالی

لاہور(پ ر) تحریک لبیک یارسولؐ اللہ وتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے نواز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف کی بار بار فریاد پر قوم نے باہرنہ نکل کر نواز شریف ٹولے کے بارے میں الیکشن سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جو سلوک انہوں نے تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری میں ہمارے ساتھ کیا وہی انکے ساتھ ہوا۔رانا ثنا ء کا نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا قراردینا بدباطنی کا واضح ثبوت ہے۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہامستونگ بلوچستان میں خود کش حملہ بہت بڑا ظلم ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ نگران حکومت امن و امان کی ذمہ داری پوری کر کے شفاف الیکشن کی دیوٹی نبھائے۔

اشرف جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1